Zindagi Kiya hai

 اتنی زندگی گزر گئی۔۔

اور مجھے "لا" کا مطلب سمجھ نہیں آیا! 

یہ جانتا تھا کہ۔۔

"لا" یعنی کچھ بھی نہیں، کوئی چیز بھی نہیں،

پر یہ نہیں جانتا تھا۔۔

کہ کیا نہیں؟ کون سی چیز نہیں؟

تھوڑا غور کیا تو حقیقت کُھلی کہ کیا نہیں۔۔

ہر خواہش، ہر آرزو، ہر خواب کی جہاں آ کر نفی ہو جائے، جہاں آ کر اپنی زندگی کی ہوس ختم ہو جائے، موت کا خوف ختم ہو جائے۔۔

درد کا احساس ختم ہو جائے۔۔

ہر چیز اپنا وجود کھو دے۔۔📷📷

تب "لا" کی تفسیر ہوتی ہے۔

ابھی تو بات "لا" تک ہے،

"لا الہ الا اللّٰہ" کو جاننے کے لیے تو صدیاں درکار ہیں۔

اور جان لو یہی حقیقت ہے۔

ابھی تو زندگی ایک نقطے ایک صفر پر رُکی ہے۔

اور میں "لا" کی جاگتی حقیقت میں گُم ہوں۔

الہ کا اشارہ تو باقی ہے۔۔

کوئی معبود نہیں سوائے اللّٰہ کے،

کوئی مقصود نہیں سوائے اللّٰہ کے،

کوئی مطلوب نہیں سوائے اللّٰہ کے،

کوئی مسجود نہیں سوائے اللّٰہ کے،

کوئی معشوق نہیں سوائے اللّٰہ کے۔

یہ تو "الہ" کے فقط اشارے ہیں۔۔

اے ابنِ آدم حقیقت ڈھونڈنے نکلے تو گُم ہو جاؤ گے!

Comments